مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع سول سکریٹریٹ سے متصل راجہ جمبو لوچن میموریل کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
ڈوگرہ صدر سبھاکے صدر گل چین سنگھ چاڑک DSS Strongly Condemns Desecration of Raja Jambu lochan Memorial نے اس معاملہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملہ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالم لوگوں راجہ جمبو لوچن میموریل متعلق معلومات فراہم کرانے کے لئے کسی طرح کی تحریر درج نہیں ہے۔اور مجسمہ کو وہاں نصب کرنے سے متعلق بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔اس کے علاوہ بے حرمتی کے بعد مجمسہ کو دوبارہ نصب کرنے سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دارشہری کے طورپر جیسے ہی انہوں نے مذکورہ مقام سے مجسمہ کو غائب پایا تو اس کی تحقیق کے لئے انہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا۔جس کے بعد متعلقہ محکمہ کی جانب سے یہ بتایاگیاہے کہ مجسمہ میں چند خرابیوں کے باعث اس کی مرمت کے لئے میموریل سے اٹھایاگیا تھا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ تاریخی شخصیات کے کارناموں سے لوگوں کو واقف کرنا یہ محکمہ کی ذمہ داری ہوتی ہے
انہوں نےے کہا کہ یہ مقام سیاحوں کے لئے اہم ہے۔ ان کے مطابق راجہ جمبولوچن نے دریائے توی کے کنارے پر ایک ہی تالاب سے شیر اور بکری کو پانی پیتے ہوئے دیکھا تھا۔جس کے بعد انہوں نے مذکورہ مقام پر مختلف ذات،رنگ و نسل کے لوگوں کے بسا کر اس علاقہ کو آباد کرنے کا ارادہ کیا تھا۔