اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجوری کے بعد پونچھ میں بھی ایل او سی پر گولہ باری - poonch

ریاست جموں و کشمیر میں سرحدی ضلع راجوری کے بعد اب ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 22, 2019, 6:20 PM IST

نمائندے کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کا معقول جواب بھارتی افواج نے بھی دیا۔

تاہم گولیوں کے اس تبادلے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ ویڈیو

واضح رہے کہ آج صبح راجوری میں کنٹرول لائن پر نوشہرہ اور سندر بنی علاقوں میں پاکستانی سنائپر کی زد میں آکر دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details