ایمپلائزپرائوڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن جموں دفتر کے ترجمان نے کہا کہ دفتر اپنے تمام ممبروں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے اور تمام متعلقین کو سہولیت فراہم کرنے کے مشن پرگامزن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں کے علاقائی دفتر Jammu EPFO Department نے نومبر کے مہینے میں 8316 پروڈنٹ فنڈ دعووں کو نمٹایا ہے جن میں 2122 کووڈ سے متعلق دعوے اور 2155 بیماریوں سے متعلق دعوے شامل ہیں۔
ان کے مطابق نومبر ماہ میں 596 ای نامزدگیاں E-Nominations بھی کی گئیں جوکسی ممبر کی موت کی صورت میں پروڈنٹ فنڈ معاملوں کو نمٹانے کو سہل اور آسان بنانے کو یقینی بناتا ہے۔