پولیس کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق "باوثوق اطلاعات موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم (فوج، پولیس اور سی آر پی ایف) نے راج پورہ علاقے کے ہنجن گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی تھی جو اب تک جاری ہے، اس درمیان وہاں تصادم شروع ہوگیا ہے۔"
Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم جاری، ایک سکیورٹی اہلکار، پانچ عسکریت پسند ہلاک - علاقے میں تین سے چار عسکریت پسند موجود
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں دیر رات سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے، جس میں ایک حولدار کے ساتھ ساتھ پانچ عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
![Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم جاری، ایک سکیورٹی اہلکار، پانچ عسکریت پسند ہلاک درمیاں تصادم شروع](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12329192-493-12329192-1625191056900.jpg)
درمیاں تصادم شروع
encounter-start
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "جب سکیورٹی فورسز کی ٹیم مشتبہ جگہ پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں، جواب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی گولیاں چلائی گئیں اور اسی کے ساتھ تصادم شروع ہوگیا۔" جس میں ایک حولدار کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، جواب میں پانچ عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آخری اطلاع ملنے تک دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
Last Updated : Jul 2, 2021, 3:57 PM IST