واضح رہے کہ اس تقریب کا اہتمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا جموں کی طرف سے کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر نامور صحافی و روزنامہ تسکین کے مدیر سہیل کاظمی، راجیو کرنی، پون شرما، افضل شاہ، شدہیر کمار نامی صحافی موجود تھے ۔
تقریب میں نامور صحافی و روزنامہ تسکین کے مدیر سہیل کاظمی نے گورنر کے مشیر فاروق خان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی کارگزاری کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں بھی وہ اسی طرح کی کارگزاری جاری رکھیں گے ۔
پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے ستیہ پال کے مشیر کی حوصلہ افزائی کی وہیں تقریب میں صحافیوں نے فاروق خان کو اپنے مطالبات کو لیکر ایک یاداشت بھی پیش کی۔
سینیئر صحافی سہیل کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم نے اس تقریب کا اہتمام اس لیے کیا کہ ہم مشیر فاروق خان کو مبارک باد دیں سکے۔
اس تقریب کا مقصد تھا کہ ہم پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے متعلق مسائل اور ساتھ میں پریس اینکلیوز، صحافیوں اور ویلفیر اسکیم سے متعلق مسلئے پر فاروق خان سے بات کرسکیں۔