اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں میں عید سادگی سے منائی جارہی ہے

جموں صوبہ کے مختلف اضلاع میں عید الا ضحی عقیدت و احترام کےساتھ منائی جارہی ہے ۔جموں شہر کی عید گاہوں اور مساجد میں صبح سے ہی نمازیوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی ہے جبکہ کووڈ ایس او پیز کےساتھ ہی عید کی نماز ادا کی گئی۔

جموں میں عید سادگی سے منائی جارہی ہے
جموں میں عید سادگی سے منائی جارہی ہے

By

Published : Jul 21, 2021, 1:19 PM IST

جموں شہر کے ملحقہ علاقوں میں صبح سے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم عید کی نماز کے دوران بارش کچھ حد تک تھم گئی۔

جموں میں عید سادگی سے منائی جارہی ہے

غور طلب ہے کہ صوبہ کے خطہ پیر پنچال اور چناب میں گزشتہ دو دن سے مسلسل بارشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے دریاﺅں و ندی نالوں میں پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

راجوری اور پونچھ میں بارش کے دوران فرزندان توحید نے عید کی نماز اد کر کے ایک دوسرے کےساتھ عید کی خوشیاں بانٹی۔

ادھمپور مین نماز عید

وہیں ضلع اودھمپور میں بھی عیدالضحیٰ بڑی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع کی جامع مسجد میں صرف چند افراد نے نماز عید ادا کی۔ انتطامیہ نے پہلے ہی لوگوں کو ہدایت پر اجتماعی نماز عید ادا نہیں کی۔

اس موقع پر مسجد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شیخ تنویر نے کہا حکومت کی ہدایت نامہ پر مسجد انتطامیہ نے سختی سے عمل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایساو پیز کا خیال رکھتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کی گی ۔

پونچھ میں نماز عید

دوسری جانب سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عید کا تہوار پورے جزبے اور عقیدے کے ساتھ منایا گیا ہے۔

کووڈ کے پیش نظر ضلع کے عیدگاہوں میں نماز عید ادا نہیں کی گی جبکہ نماز مقامی مساجد میں ادا کی گئی۔

مساجدوں میں ایس او پیز اور سماجی دوری کے ساتھ فرزندانِ توحید اللہ کی بارگاہ میں سر بسجود ہوئے۔

حکومت کے جاری کردہ ایس او پی کے مطابق زیادہ تر لوگوں نے عید نماز گھر پر ہی ادا کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

عید کے موقع پر جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ مساجد اور عید گاہوں کے قریب پولیس و نیم فوجی دستوں کی ٹیمیں تعینات کی گئی تھی، جبکہ لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details