اردو

urdu

By

Published : Jan 23, 2021, 10:20 AM IST

ETV Bharat / city

ڈولو نے صحت شعبے کے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

آج جموں و کشمیر میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے صحت شعبے میں وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام ( پی ایم ڈی پی )کے تحت چلائے جانے والے متعدد زیر تعمیر کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ڈولو نے صحت شعبے کے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
ڈولو نے صحت شعبے کے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

آج فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو نے صحت منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس میٹنگ میں پلاننگ اینڈ مونیٹرنگ کے ڈائریکٹر جنرل ستویر کور سدن،جے کے ایم ایس سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یشپال شرما، ہیلتھ سروس جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رینو شرما، گورنمنٹ کالج جموں کے پرنسپل ڈاکٹر ششی سدن، پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر اشوک کیکلو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، جبکہ ہیلتھ سروس کشمیر کے ڈائریکٹر سمیر متو، جی ایم سی سری نگر کی پرنسپل ڈاکٹر سامیہ رشید، چیف انجینئر (پی ڈبلیو ڈی) آر اینڈ بی کشمیر کے علاوہ جی ایم سی اننت ناگ اور بارہمولہ کے پرنسپلوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ڈولو نے مختلف تعمیراتی ایجنسیوں ذریعہ چلائے جارہے تمام بڑے منصوبوں کے تحت جاری مختلف کاموں سے متعلق مفصل غو رو خوض کیا ۔اُنہوں نے اِن پروجیکٹوں کی تکمیل میں درپیش رُکاوٹوں پر بھی بحث و تمحیص کی۔

اُنہوں نے اننت ناگ ،بارہمولہ ، شوپیان، ریاسی ، کشتواڑ اور گاندربل کے ضلع ہسپتالوں ، ضلع بڈگام کے ناگم، چرارِ شریف، پکھر پوری کے سب ضلع ہسپتالوں میں زیر تعمیر پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔

اُنہوں نے جی ایم سی جموں میں اِضافی گرلز ہاسٹل کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تعمیراتی ایجنسیوں کو تمام جاری پروجیکٹوں کو معین مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ یوٹی ضلع ہسپتالوں ، سب ضلع ہسپتال ، ابتدائی طبی مراکز میں پائیدار بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جارہا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں جاری اور نئے صحت منصوبے کو رواں مالی سال کے دوران منظور کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details