ضلع کے پولیس سپرٹنڈنٹ شری دھر پاٹل کے ذریعے دیے گئے ہدایتوں پر کٹھوا تھانہ کے پولیس انچارج سنجیو جب نے جگت پور علاقے میں ناکہ بندی کی تھی۔
اس ناکہ بندی کے دوران پولیس کو وارڈ نمبر 8 پارلی ونڈ کے رہائشی امن دیپ سنگھ کو ہیروئن کے ساتھ پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
کٹھوعہ :102 گرام ہیروئن ضبط - امن دیپ منشیات فروش
مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے کٹھوا علاقے میں پولیس نے نشے مخالف مہم کے تحت 102 گرام ہیروئن کو ضبط کرنے کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
![کٹھوعہ :102 گرام ہیروئن ضبط کٹھوا:102 گرام ہیروئن ضبط](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5709823-372-5709823-1579005891543.jpg)
کٹھوا:102 گرام ہیروئن ضبط
جس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹھوا میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع پولیس انچارچ نے اس معاملے کی تفصیل سے جانکاری دی۔
پریس کانفرنس میں پولیس نے بتایا کہ ناموار مجرم تھا اور طویل وقفے سے پولیس کی گرفتاری سے بچ رہا تھا۔
کٹھوا:102 گرام ہیروئن ضبط
ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے بتایا کہ کٹھوا پولیس نے منشیات کے خلاف ایک مہم کی شروعات کی ہے۔جس کے تحت دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔اور ہم طویل مدت سے ان منشیات فروش کی تلاش میں تھے۔
پولیس نے معاملے درج کرکے آگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔