اردو

urdu

ETV Bharat / city

Pak Drone Spotted In Samba: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حمل، علاقے میں تلاشی آپریشن - سانبہ میں ڈرون کی نقل و حمل

ذرائع کے مطابق سانبہ کے چلیاری علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو بارہ منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔ Pakistani Drones Cross International Borders In Samba Sector

ڈرون
ڈرون

By

Published : Jul 4, 2022, 2:00 PM IST

Updated : Jul 4, 2022, 4:23 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے چلیاری علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد پیر کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے چلیاری علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو بارہ منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی علی الصبح علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2022, 4:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details