اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dilbagh Singh Security Review Meeting:' پُرامن ماحول کو خراب نہ ہونے دیں'

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ Dilbagh singh کی قیادت میں پولیس آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی نے پولیس کے آفسران کو تلقین کی وہ جموں وکشمیر میں پُر امن حالات کو خراب نہ ہونے دیں۔

By

Published : Dec 3, 2021, 11:57 PM IST

پُرامن ماحول کو خراب نہ ہونے دیں
پُرامن ماحول کو خراب نہ ہونے دیں

جموں وکشمیر کے ڈائر یکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کی قیادت میں پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انہوں نے افسران کو تلقین کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں پُر امن حالات کو خراب نہ ہونے دیں۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پولیس اسٹیبلشمنٹ بورڈ Police Establishment Board کی میٹنگ کی صدارت کی اور دوپہر کو ڈی جی پی نے پی سی آر کشمیر PCR Kashmir میں ایک مشترکہ سکیورٹی جائزہ اجلاس Security Review Meeting کی صدارت کی۔اجلاس میں پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

پُرامن ماحول کو خراب نہ ہونے دیں

ڈی جی پی دلباغ سنگھ DGP Dilbagh Singh نے کہا کہ پولیس کے کام کاج اور اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ لمبے عرصہ سے ایک ہی جگہ پر تعینات اہلکاروں کا تبادلہ کیا جاسکے۔

ان اجلاسوں کے دوران دلباغ سنگھ نے پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات J&K Situation کو پُر امن رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اجلاس کے دوران صلاحیت سازی اور جوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایجنڈا کے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Hyderpora Encounter: کچھ لوگ قاتلوں کو بے گناہ سمجھنے لگے ہیں:ڈی جی پی

پولیس اسٹیبلشمنٹ بورڈ کے اجلاس میں ڈی جی پی،سی آئی ڈی، جے اینڈ کے، آر آر سوین، سپلائی ڈی جی پی کرائم جموں کشمیر اے کے چوہدری، اے ڈی جی پی سکیورٹی جے اینڈ کے ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال، اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پی ایچ کیو، ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی ریلوے جے اینڈ کے سنیل کمار، اے ڈی جی پی کوآرڈینیشن پی ایچ کیو دانش رانا، پی ایچ کیو کے اے آئی جی ایس پی رمیش جوہرال،منوج پنڈتا، اور پی ایچ کیو کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details