اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوڈہ: صفائی ملازمین کی ہڑتال سے صفائی نظام درہم برہم

قصّبہ ڈوڈہ کے آٹو اسٹینڈ میں گندگی جمع ہونے کے بعد آٹو چلانے والوں نے میونسپل کونسل ڈوڈہ کے خلاف احتجاج کیا اور عارضی صفائی ملازمین کے حق میں نعرہ بازی کی۔

صفائی نظام درہم برہم
صفائی نظام درہم برہم

By

Published : Mar 13, 2021, 8:16 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وجہ سے قصّبہ ڈوڈہ میں صاف صفائی کا نظام خستہ حال ہو کر رہ گیا ہے۔ جگہ جگہ گندگی، غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے سے بدبو پھیل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں، راہ گیروں، آٹو رکشا و ٹیکسی چلانے والوں کو سانس لینے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

قصّبہ ڈوڈہ کے آٹو اسٹینڈ میں گندگی جمع ہونے کے خلاف آٹو چلانے والوں نے میونسپل کونسل ڈوڈہ کے خلاف احتجاج کیا اور عارضی صفائی ملازمین کے حق میں نعرہ بازی کی۔

ڈوڈہ: صفائی ملازمین کی ہڑتال سے صفائی نظام درہم برہم

آٹو یونین کے نائب صدر عادل احمد نے بتایا 'قصبہ ڈوڈہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔ لیکن میونسپل کمیٹی کے عہدیدران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ قصّبہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے صفائی ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ وہ اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے کام چھوڑ ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ لیکن اُن کی مانگ کو نظرنداز کیا جا رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
سالانہ امرناتھ یاترا کا 28 جون سے آغاز

عادل احمد نے مزید بتایا 'آٹو اسٹینڈ پر غلاظت کے ڈھیر جمع ہو گئے تھے اور سبزی کی دکانوں سے نکلنے والی گندگی بھی پورے آٹو اسٹینڈ میں پھیلی ہوئی تھی۔ جس وجہ سے اسٹینڈ پر چند لمحے گزارنا محال ہو رہا تھا۔ اسی لئے اُنہوں نے اپنی حفاظت کے لئے گندگی کو صاف کیا اور مسافروں کے بیٹھنے کے لئے جگہ کو صاف کیا'

اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ 'صفائی ملازمین کے حق میں فیصلہ کیا جائے چونکہ ان کا کام بہت مشکل ہے۔ وہ اپنی جان کی پراوہ کئے بغیر قصّبہ کو گندگی سے پاک رکھتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details