اردو

urdu

ETV Bharat / city

نتائج جو بھی آئیں لوگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں:عبدالمجید وانی - عبدالمجید وانی

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید وانی نے ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج کے حوالے سے عوام سے اپیل کی ہے کہ کل جو بھی نتائج آئیں اس پر لوگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید وانی
کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید وانی

By

Published : Dec 21, 2020, 6:20 PM IST

ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے نتائج آنے سے قبل پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر عبدالمجید وانی نے ڈوڈہ پارٹی صدر دفتر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔اپنے بیان میں وانی نے ضلع ڈوڈہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کل جو بھی نتائج آئیں گے لوگ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور جشن منانے سے سخت اجتناب کریں ۔

کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالمجید وانی

اُنہوں نے بتایا کہ ضلع کی چودہ ڈی.ڈی.سی نشستوں پر جس کے حق میں بھی فیصلہ آئے گا وہ سبھی جماعتوں کو قبول کرنا ہوگا ۔

وانی نے مزید بتایا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔عوام نے اپنا ووٹ دے کر جمہوری نظام پر اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے ۔اور اب نتائج کا سب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

جب میڈیا کی طرف سے 22 دسمبر کو انتظامیہ کی طرف سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر عائد پابندی پر سوال کیا گیا تو جواب میں عبدالمجید وانی نے بتایا کہ انتظامیہ کو ایسا قدم اُٹھانے سے پہلے سوچنا چاہیے اور یہاں انٹرنیٹ پر قدغن لگانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔اس لئے عوام کے احساسات و جذبات کی قدر کرتے ہوئے موبائل انٹرنیٹ پر پابندی نہیں ہونی چاہیے اور ایسا کرنے سے عوام میں کہی طرح کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں ۔اور انٹرنیٹ کی عدم موجودگی سے عوام کا رُخ قصّبہ کی طرف زیادہ ہو گا اور یہاں بھاری عوامی ہجوم جمع ہونے سے کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آٹھ مراحل میں ہونے والے تقریبا ایک ماہ سے جاری ڈی ڈی سی انتخابات کی ووٹنگ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوئی جس میں ووٹنگ کی کل فیصد 51 ریکارڈ کی گئی۔تمام 280 ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں 22 دسمبر 2020 کو صبح 9 بجے گنتی شروع ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details