اردو

urdu

ETV Bharat / city

DRDO Covid Hospital: جموں ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دوبارہ تعیناتی - محکمہ صحت نے ڈی آر ڈی او ہسپتال میں پھر سے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ لیا

جموں ضلع کے بھگوتی نگر میں واقع ڈی آر ڈی او ہسپتال DRDO Covid Hospital میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی از سر نو تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈی آر ڈی او ہسپتال کووڈ 19 متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا۔ کووڈ 19 متاثرہ افراد کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت نے ڈی آر ڈی او ہسپتال میں پھر سے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

جموں کے ڈی آر ڈی او ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دوبارہ تعیناتی
جموں کے ڈی آر ڈی او ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دوبارہ تعیناتی

By

Published : Nov 30, 2021, 4:37 PM IST

جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس Covid Surge in Jammu کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر محکمۂ صحت Health Department نے جموں ضلع کے بھگوتی نگر میں واقع ڈی آر ڈی او ہسپتال DRDO Covid Hospital میں از سر نو ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔

جموں کے ڈی آر ڈی او ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دوبارہ تعیناتی

واضح رہے کہ ڈی آر ڈی او ہسپتال کووڈ 19 متاثرہ افراد کے علاج و معالجہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قائم کیا گیا تھا۔ کووڈ 19 متاثرہ افراد کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمۂ صحت نے ڈی آر ڈی او ہسپتال DRDO Covid Hospital میں پھر سے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 970 تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ جموں میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے تاہم موذی وائرس کے سبب اب تک جموں میں 2 ہزار 185 افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details