ضلع سطح کی عمل آوری کمیٹی District Level Implementation Committee کی جانب سے ہوئی میٹنگ کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے کی اور سی پی او محمد خورشید سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اس پروگرامیں ڈی آئی او نریندر کمار، اے ڈی امپلائمنٹ ریکھا رانی، امپلائمنٹ آفیسر اسلم بیگ اور منیجر لیڈ بینک اشونی شرما نے شرکت کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے کہا کہ 'ممکن اسکیم Mumkin scheme ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بے روزگار نوجوانوں کو پائیدار روزی فراہم کرنے کے لیے مشن یوتھ Mission Youth کا ایک بہتر قدم ہے۔ اسکیم کے تحت انہیں کمرشل گاڑیاں رعایتی نرخوں پر فراہم کی جاتی ہیں۔
ڈی ایل آئی سی نے مذکورہ اسکیم کے تحت 124 درخواستوں کو منظوری دی۔ ڈی ڈی سی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں ضلع کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار نوجوانوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کریں اور اسکیم کے تحت ان کی زیادہ سے زیادہ امدادکو یقینی بنائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نوجوانوں کو مشن یوتھ Mission Youth کے تحت فوائد حاصل کرنے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں اور جہاں بھی ضرورت ہو ان کی رہنمائی کریں اور ان کے مناسب ہاتھ تھامنے کے لیے ذاتی مداخلت کریں۔