ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر اور آئی جی پی جموں مکیش سنہا نے کشتواڑ کے دچھن علاقے کا دورہ کیا۔ دورہ کا خاص مقصد یہ تھا کہ دچھن کے ہونزڈ علاقہ میں 27 جولائی کی رات کو قدرتی آفات سے درجنوں لوگوں کی تلف ہوئی جانیں اور درجنوں بے گھر ہوئے افراد کے بعد علاقے میں جاری بازآبادی کا جائزہ لینا ہے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ ترقیاتی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ کشتواڑ کشور سنگھ کٹوچ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر موجود رہے۔
اس دوران دچھن کے تمام سرپنچ اور پنچوں کے ساتھ ڈویژنل کمشنر جموں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لوگوں نے علاقے میں آئی ناگہانی آفت کے بعد بجلی اور پانی سپلائی کی بحالی کی مانگ کی۔