جموں: ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ کے ہمراہ راہل بھٹ کے اہل خانہ کو تقرری خط اور ایکس گریشیا رقم حوالے کی۔
انتظامیہ نے راہل بھٹ کی اہلیہ کی ہمدردانہ تقرری کو منظوری دی ہے۔ راہل بھٹ کی اہلیہ میناکشی رینہ ساکن سنگرام پورہ بیرواہ بڈگام کو SRO-43 کے تحت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نوآباد میں تنخواہ سکیل SL 1 (14800-47100) میں درجہ چہارم کے طور پر تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جو ان کے سسر کو سونپا گیا۔