اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں: دو روزہ ’پٹنی ٹاپ مانسون فیسٹیول‘ کا اہتمام

صوبہ جموں کے عالمی سیاحتی مقام پٹنی ٹاپ میں محکمہ سیاحت نے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے دو روزہ پٹنی ٹاپ مانسون فیسٹیول کا اہتمام کیا۔

directorate of tourism in collaboration with patnitop development authority, organized patnitop monsoon festival
جموں میں دو روزہ پتنی ٹاپ مانسون فیسٹیول کا اہتمام

By

Published : Sep 26, 2021, 8:51 PM IST

مانسون فیسٹیول کا افتتاح ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لینگر نے کیا جبکہ اس موقع رپ ایڈیشنل ڈائریکٹر پولیس جموں مکیش سنگھ، ڈپٹی کمشنر اودھم پور، اندو کنول چب، ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ڈائریکٹر سیاحت، جموں وویکانند رائے، ایس ایس پی رام بن پی ڈی نیتیا اور سی ای او، پٹنی ٹاپ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، شیر سنگھ موجود تھے۔

دیکھیں ویڈیو

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر جموں نے بتایا کہ بھارت میں مانسون صرف ایک موسم نہیں ہے، یہ ایک تہوار ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر سیاحت جموں کو مزید مبارکباد دی کہ وہ اس منفرد اقدام کے ساتھ آئے جو کہ پورے یو ٹی میں اپنی نوعیت کا پہلی تقریب ہے۔

ڈائریکٹر ٹورازم، جموں نے کہا کہ اس میلے کا اہتمام محکمہ کی جانب سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پٹنی ٹاپ کو عالمی شہرت یافتہ پہاڑی ریزورٹ منزل کے طور پر فروغ دینے اور اس کے کئی قدرتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کو مانسون کے مہینے میں ییداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

جموں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ٹی آر ایف عسکریت پسند گرفتار، اسلحہ برآمد

یہ افتتاحی سیشن مختلف قسم کی سرگرمیوں سے منسوب ہے جن میں ثقافتی پروگرام، نسلی کھانوں، انٹرایکٹو گیمز، دستکاری کے ہینڈلوم اسٹال وغیرہ شامل ہیں۔ نمایش کے لیے لگائے گیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details