منڈی تحصیل کا بلاک ساتھرہ میں بجلی کے موجودہ نظام پر عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس جدید دور میں جہاں انٹرنٹ نے تمام تر کاموں کو آسان بنا دیا ہے۔ جس کے لئے بجلی کا نظام فعال ہونا نہایت ہی ضروری ہے۔
Dilapidated Power System:ساتھرہ میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار - سبز پیڑوں کے ساتھ کریٹ کی تاریں باند کر بجلی کا بندوبست
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے متعدد دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ بلاک ساتھرہ میں بھی بجلی کا نظام خستہ ہےDilapidated Power System ۔ اور آج بھی سبز پیڑوں کے ساتھ کریٹ کی تاریں باند کر لوگ اپنے گھروں میں روشنی کا بندوبست کرتے ہیں۔اس حالت میں بھی 373 روپیہ غریبوں کو بل ہر حال میں بطور بجلی بل ادا کرنا ہوتا ہے۔
![Dilapidated Power System:ساتھرہ میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار ساتھرہ میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14769185-801-14769185-1647611541698.jpg)
ساتھرہ میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار
ساتھرہ میں بجلی کا نظام خستہ حالی کا شکار
جبکہ میر محمد بزرگ شخص نے سخت الفاظ میں انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ غریب کا جینا حرام ہوچکاہے۔ کیوں سبز پیڑوں کے ساتھ تار اور اس قدر بل ہمیں منظور نہیں ہے اور اس وقت بلوں کی بہت زیادہ رقم ہوچکی ہے۔ جو اداکرنا ہم غریبوں کے بس میں نہیں ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ اس جندرولہ پنچائت کے تمام محلوں میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات صادر کریں۔
TAGGED:
Dilapidated Power System