اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dilapidated Condition of Migrant Pandits Colonies: جگتی ٹاؤن جموں میں واقع کی مہاجر پنڈتوں کی کالونیاں خستہ حالی کا شکار

جگتی ٹاؤن میں مقیم کشمیری پنڈتوں Kashmiri Pandit Residing in Jagti Town کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ ایک دہائی سے بہتر رہائشی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم یہ سہولیات کشمیری پنڈتوں کے بجائے سیاسی ورکرز و دیگر عوامی نمائندوں کو فراہم کرائی جا رہی ہیں۔  جگتی ٹاؤن جموں Jagti Town Jammu میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے حکومت کے اس رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

جگتی ٹاؤن جموں میں واقع کی مہاجر پنڈتوں کی کالونیاں خستہ حالی کا شکار
جگتی ٹاؤن جموں میں واقع کی مہاجر پنڈتوں کی کالونیاں خستہ حالی کا شکار

By

Published : Feb 1, 2022, 5:04 PM IST

جگتی ٹاؤن شپ Jagti Township میں مقیم مائگرینٹ کشمیری پنڈت Migrant Kashmiri Pandit پچھلے ایک دہائی سے حکومت کی جانب سے بنائے گئے کوارٹرز میں رہائش پذیر ہیں، تاہم اب 2008 کے بعد کھبی بھی ان کوارٹرز کی مرمت نہیں کرائی گئی، جس کی وجہ سے رہائش پذیر پنڈتوں کو خدشہ لاحق ہیں کہ کھبی بھی دیوار گرنے سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی ایک بلڈنگ کا تعمیری کام جاری ہے تاہم بیشتر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

جگتی ٹاؤن جموں میں واقع کی مہاجر پنڈتوں کی کالونیاں خستہ حالی کا شکار
جگتی ٹاؤن میں مقیم کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ ایک دہائی سے بہتر رہائشی سہولیات کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم آج تک یہ سہولیات کشمیری پنڈتوں کے بجائے سیاسی ورکرز و دیگر عوامی نمائندوں کو چپکے چپکے سے فراہم کرائی جا رہی ہیں۔ جگتی ٹاؤن جموں میں مقیم کشمیری پنڈتوں نے حکومت کے اس رویہ کی نہ صرف نکتہ چینی کی بلکہ پختہ رہائشی سہولیات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

اس تعلق سے کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ سنہ 2008 میں انہیں بازآبادکاری پالیسی کے تحت وادی میں واپس بسانے کا دعوہ کیا گیا تھا، جبکہ اس وقت 2000 ہزار افراد پر مشتمل 800 کنبے یہاں رہایش پذیر ہیں، لیکن کالونی میں انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:Dark Day for Kashmiri Pandits: بتیس سال بعد بھی کشمیری پنڈت واپسی کے منتظر


انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کی مشکلات کا ازالہ نہیں کر رہی ہے، جس کے سبب اب بیشتر افراد نے وزیراعظم کو خط بھیجا ہے تاکہ اس مسئلے پر غور کیا جائے اور حکومت نے جن وعدوں کے تحت انہیں وادی کشمیر واپس لانے کا منصوبہ بنایا تھا اس کو عملی جامہ پہنانے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details