سمینار میں میر واعظ مولانا محمد فاروق اور عبدالغنی بٹ کی قربانیوں کو یاد کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کی صدارت حریت کے چیرمین میر واعظ محمد عمر فاروق نے انجام دی۔
سمینار میں میر واعظ مولانا محمد فاروق اور عبدالغنی بٹ کی قربانیوں کو یاد کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کی صدارت حریت کے چیرمین میر واعظ محمد عمر فاروق نے انجام دی۔
سمینار میں حریت کے دیگر قائدین اور دانشوروں نے مضوعات کے مناسبت سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
واعظ محمد عمر فاروق نے صدراتی خطاب میں کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال ناگفتبہ اور تکلیف دہ ہے۔
انہوں بھارت پاک کے درمیان بامنعی اور نتیجہ خیز مزاکرات پر زود دیتے ہوئے کہا کہ مزاکرات کے ذریعہ ہی ریاست کو موجودہ صورتحال سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں حریت نے بھارت اور پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ مزاکرات کے کئی دور کئے اور کئی مرتبہ اپنی تجاویز بھی سامنے رکھیں تاہم دونوں کے درمیان بات چیت میں کوئی بھی معنی خیز نتیجہ سامنے نہیں آیا .