جموں: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ 'جموں وکشمیر سے ملی ٹینسی کے مکمل صفایا کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بند آخری حملے کی ضرورت ہے'۔ ملی ٹینسی کے ایکو سسٹم اور اُنہیں آکسیجن فراہم کرنے والوں کو تباہ کرنے کی خاطر ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر پولیس چیف نے زور دیا۔ ان باتوں کا اظہار دلباغ سنگھ نے جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کے دوران کیا۔ high level security meeting in Jammu
دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں جموں وکشمیر میں امن و استحکام کو مستحکم کرنے کی خاطر مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا 'جموں وکشمیر میں ہڑتال اور بند قصہ پارینہ بن کر رہ گئے۔ Dilbag Singh on terror free Jammu kashmir
اُنہوں نے آفیسران کو ہدایت دی کہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کو روکنے کی خاطر سرحدی علاقوں میں مزید چوکسی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال ہم نے جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس چیف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کے مکمل صفایا کو یقینی بنانے کے لئے منصوبہ بند آخری حملے کی ضرورت ہے تاکہ جموں وکشمیر میں پوری طرح سے امن قائم ہو سکے۔'
انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندی کے ایکو سسٹم کو بھی پوری طرح سے تباہ کرنے کی ضرورت ہے اور جو اس کو آکسیجن فراہم کر رہے ہیں اُن کے ساتھ بھی سختی سے نپٹنے کی ضرورت ہے۔ یو اے پی اے کے تحت جیلوں میں مقید ملزمان کے کیسوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہاکہ اس ایکٹ کے تحت بند افراد کو سزا ملیں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔