کٹرا جموں روڈ Katra Jammu Road پر واقع انبیکا چوک کے قریب پیر کو ایک عقیدت مند نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ وہاں گشت کررہی پولیس نے اس شخص کو فوری طور پر کٹرا ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔ Devotee tried to cut throat With a Blade in Katra Katra
پولیس کا کہنا ہے کہ عقیدت مند کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے اس نے خود کو بلیڈ سے کاٹنے کی کوشش کی۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او سنیل شرما نے بتایا کہ پولیس کے جوانوں کے گشت کے دوران کٹرا جموں سڑک پر انبیکا چوک کے قریب خون میں لت پت ایک عقیدت مند نظر آیا۔ اس کی شناخت اتر پردیش کے کانپور بارلا رہائشی یشپال کے بیٹے بانکے لال گروور کے طور پر ہوئی ہے۔