جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے قصبہ پریہار میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی،مظاہرین کا کہنا ہے کہ محکمہ میونسپل کمیٹی کشتواڑ کی جانب سے منی بس اسٹینڈ سے پریہار گلی میں ڈرین اور ٹائیلس بچھانے کا ٹینڈر نکالاگیا تھا، تاہم تین سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود ابھی تک کام مکمل نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سڑک حالت ناگفتہ بہ ہونے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،جنہیں ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ Demonstration Over Road Construction in Kishtwar
مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ مذکور معاملہ کے تئیں ضلع انتظامیہ کو متعدد دفعہ واقف کرایا گیا،اور گلی کی سڑک کو مرمت کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے،تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس جانب توجہ نہیں دی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کی مرمت کے لئے کروڑوں روپیہ خرچ کئے گئے،تاہم ابھی بھی اس کی حالت بہتر نہیں ہے ۔