اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاسی: خستہ حال پل کی تعمیر نو کا مطالبہ - چار سال قبل ایک پل تعمیر کیا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں لوگوں نے خستہ حال پل کی تعمیر نو کے لئے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے، دراصل یہ پل چار بنچایتوں کو آپس میں جوڑتا ہے جس کی وجہ سے اس پل کی کافی اہمیت ہے۔

خستہ حال پل
خستہ حال پل

By

Published : Jun 13, 2021, 12:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور سے پانچ کلوميٹر دور مالان کے مقام پر محکمہ زراعت کی جانب سے چار سال قبل ایک پل تعمیر کیا گیا تھا، یہ پل چار بنچایتوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔

خستہ حال پل

تازا بارس اور جالاباری علاقے میں یہ واحد ہی پل ہے جو پنچایت بٹہو ای۔اے۔بی۔سی اور پنچایت مہور ڈی کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتا ہے لیکن یہ پل خستہ حالی کا شکار ہے جس کے سبب اس پل کے ٹوٹنے سے کوئی بھی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کا جلد از جلد تعمیر نو کیا جاٸے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details