اردو

urdu

ETV Bharat / city

Gh Nabi Azad On Delimitation Report: حد بندی کمیشن کی رپورٹ زمینی حقائق پر مبنی نہیں - gh nabi azad on tourism

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ حد بندی کمیشن کی حالیہ رپورٹ زمینی حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ حد بندی رپورٹ "ٹیلرل میڈ" ہے یعنی کس پارٹی کا کتنا فائدہ کرنا اور کس کو کتنا نقصان پہنچانا ہے۔ Gh Nabi Azad On Delimitation Report

delimitation commission report not based on ground facts says gh nabi azad
حد بندی کمیشن کی رپورٹ زمینی حقائق پر مبنی نہیں

By

Published : May 21, 2022, 3:35 PM IST

جموں:کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ہفتہ کو جموں کے پارٹی دفتر میں ایک پارٹی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حد بندی کمیشن کی حالیہ رپورٹ زمینی حقائق پر مبنی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حد بندی کمیشن کی حتمی رپورٹ درزی کی طرز پر بنائی گئی ہے، جیسے درزی آدمی کی ضرورت دیکھ کر بناتا ہے۔ ویسی ہی بنائی گئی ہے یعنی کس پارٹی کو کیسا اور کتنا فائدہ ہو اور کس کو کیسے نقصان پہنچانا ہے۔ Gh Nabi Azad On Delimitation Report

حد بندی کمیشن کی رپورٹ زمینی حقائق پر مبنی نہیں

کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پنڈتوں کی سلامتی سے متعلق خدشات کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ کشمیر میں ہندو ہوں مسلمان ہوں یا سکھ ہوں ان کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ Gh Nabi Azad On Target killing in Kashmir

مزید پڑھیں:


ان کا مزید کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کشمیر میں سیاحوں کی آمد کو معمول نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں گرمی بڑھ گئی ہے اس لیے لوگ کشمیر اور ہماچل کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں سیاحوں کی آمد میں کسی بھی ریاست کا رول نہیں ہے بلکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے جس نے باقی ریاستوں میں درجۂ حرارت کو بڑھا دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details