محکمہ جنگلات کی جانب سے تعینات ملازمین درختوں کی کٹائی پر روک لگانے میں دن بدن ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ کے تعینات فاریسٹ گارڈ اسمگلروں کو خود بڑھاوا دیتے ہیں اور اسمگلروں سے مل کر مختلف اقسام کے درختوں کی کٹائی کی کرتے ہیں۔ اسی طرح دن بدن جنگل کو ختم کیا جا رہا ہے۔
کشتواڑ کے فاریسٹ رینج ٹھکرائی میں درختوں کی کٹائی جاری مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلات کا ایک بڑا حصہ جنگل اسمگلروں کی جانب کاٹا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے جنگلی حیات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات کے اعلی حکام سے متعدد مرتبہ اپیل کی ہے کہ جنگل کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔