اردو

urdu

ETV Bharat / city

بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم - जम्मू-कश्मीर में मुमकिन योजना के तहत सहायता

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے ڈی سی آفس کمپلیکس پلوامہ میں 'ممکن' اسکیم کے تحت منتخب بے روزگار نوجوانوں میں 9 مہندرا موبائل گاڑیاں اور 2 ٹاٹا لوڈ کیریئر سمیت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم کیں۔

بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم
بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم

By

Published : Aug 18, 2021, 4:42 PM IST

ممکن اسکیم کے تحت گاڑیوں کی تقسیم (DE & CC) ڈسٹرکٹ امپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر پلوامہ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ امپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر پلوامہ (DE & CC) کے افسران کے ساتھ مہندرا اور ٹاٹا کمپنی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس تعلق سے رواں برس مئی میںJK e-Services Portal کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور ضلع پلوامہ سے تقریباً 84 نوجوانوں کی درخواستیں آن لائن موصول ہوئی تھیں۔ درخواست کی مناسب توثیق اور جانچ پڑتال کے بعد ڈی سی پلوامہ کی سربراہی میں ضلعی سطح پر عملدرآمد کمیٹی (ڈی ایل آئی سی ) نے پہلے مرحلے کے دوران 14 درخواستیں منظور کیں۔

بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم

کمرشیل گاڑیاں پہلے ہی ڈی ایل آئی سی کی جانب سے منظور کی گئی تھیں جو نوجوانوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو چھوٹی تجارتی گاڑیوں کی خریداری کے لیے مالی معاونت فراہم کرکے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرنا ہے۔

بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم

اسکیم کے تحت بینک کی جانب سے خریدی گئی گاڑی کی آن روڈ قیمت سے 100 فیصد قرض کی سہولت فراہم کی جارہی ہے 'مشن یوتھ جے اینڈ کے' 80،000 روپے یا گاڑی کی آن روڈ قیمت کا 10 فیصد سبسڈی کے طور پر فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی پلوامہ نے کہا کہ 'ممکن اسکیم بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کمانے کے اہل بنانے کے لئے ہے اور اس سے نوجوان اپنی خوابوں کو حقیقت کا راستہ دکھاسکتے ہیں'۔

بے روزگار نوجوانوں میں 'ممکن اسکیم' کے تحت 11 کمرشیل گاڑیاں تقسیم

مزید پڑھیں:ED summon: محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے روبرو پیش

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے ایل جی نے اس اسکیم کا نومبر 2020 میں افتتاح کیا تھا اور 18 سے 35 سال عمر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کمانے کا موقع فراہم کرنے کی غرض سے اس اسکیم کو شروع کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details