گزشتہ کچھ دنوں سے جموں شہر میں کووڈ کیسز Covid 19 Positive Cases سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے چند جگہوں پر نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ہے۔
اس سلسلہ میں جاری ایک حکمنامے میں ڈی سی انشول گرگ نے جموں شہر کے سدھرا علاقہ کے لین نمبر 28 توی ویرا کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔