اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈوڈہ ڈی سی نے سیاحتی مقام لال درمن و ملحقہ گاؤں کا دورہ کیا - منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے سیاحتی مقام لال درمن کا بھی دورہ کیا اور وہاں بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، نیٹ ورک اور رہائش شامل ہیں، کا جائزہ لیا۔

Dc Doda visit
ڈی سی کا دورہ

By

Published : Sep 5, 2021, 10:32 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے تحصیل بھاگواہ کے بجارنی، سزان اور سیاحتی مقام لال درمن کا دورہ کرکے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے دورے کے دوران مقامی لوگوں اور منتخب نمائندوں سے بات چیت کی اور علاقہ سے منسلک مسائل سنے۔ لال درمن سڑک کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی سی کا دورہ

ڈی سی نے محکمہ تعمیرات عامہ ڈوڈہ کے ایکس ای این کو ہدایت دی کہ بجارنی لال درمن سڑک کے نو کلومیٹر پر ٹھکیدار کے ذریعے افرادی قوت و مشینری کو متحرک کر کے کام کی سرعت میں تیزی لائی جائے تاکہ رواں سال ہی سڑک کا کام مکمل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ متعلقہ حکام کے ساتھ جنگل کی کلیئرنس پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا۔ سی آر ایف اور لنگویشز کے تحت دونوں منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بجارنی سڑک کے حوالے سے ڈی ڈی سی نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ماضی میں ڈیفنس ایجنسی کے ذریعہ چھوڑے گئے سروے کے باقی حصّہ پر فوری طور کام شروع کیا جائے۔

دریں اثناء ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے سیاحتی مقام لال درمن کا بھی دورہ کیا اور وہاں بنیادی سہولیات، پانی، بجلی، نیٹ ورک اور رہائش شامل ہیں، کا جائزہ لیا۔ ڈی ڈی سی نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ لال درمن میں تمام بنیادی سہولیات کو بہت جلد متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ: کورونا وبا کی موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس

اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے حکام سے کہا کہ وہ سر سبز گھاس سے بھرے میدان کے بیچ میں تالاب کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ اس مقام کو مزید جاذب نظر بنایا جا سکے۔ مقامی لوگوں نے ڈی سی سے علاقہ میں طبی عملے کی دستیابی، کمزور مواصلاتی نظام کو درست کرنے و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details