جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میں رکاوٹ کی اطلاعات کے پس منظر میں سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے دفعہ 119 کے تحت عطا کردہ اختیارات کے استعمال کے تحت مقررہ تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔
وادی کشمیر میں عام لوگوں کو ایک بڑی ریلیف کے طور پر مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے جموں و کشمیر اور لداخ کے وسطی علاقوں میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی مقررہ تاریخ میں 31 جنوری 2020 تک توسیع کردی ہے۔