جموں کے ضلع قاسم نگر، نانک نگر، بیلی چرانہ اور راجیو نگر علاقوں میں مناسب ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پانی سیدھے گھروں میں داخل ہو گیا ہے، جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
Damage Due to Heavy Rains: جموں میں مسلسل بارش کے سبب عوامی املاک کو نقصان - ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پانی سیدھے گھروں میں داخل
مرکز کے زیرِ انتظام خطہ جموں میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے چند رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
قاسم نگر میں رہنے والے مکینوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 11 اور 12 جولائی کی درمیانی رات کو بارش کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہوا، جس کے سبب ان کا کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے جموں میونسپل کارپوریشن سے اپیل کی کہ جموں میں ڈرنییج سسٹم کو بہتر بنایا جائے۔
جموں: مسلسل ہو رہی بارش نے رکارڈ توڑا
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند ہے جبکہ متعدد مقامات پر چٹان کھسکنے کی وجہ سے سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔
ناشری اور رامبن کے دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔