جموں و کشمیر کی ضلع پونچھ کی سائبر سیل پولیس نے آج 30 گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز برآمد کئے ہیں اور اور موبائل فونز کو ان کے اصل مالکان کو سپرد کر دیا ہے۔ ان موبائل فونز کی گمشدگی اور چوری کی اطلاعات مختلف تھانوں میں درج کرائی گئی تھی۔ان چوری شدہ موبائل فون کو جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے برآمد کیا گیا ہے۔
پونچھ میں سوموار کے روز خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی پونچھ ڈاکٹر ونود کمار خصوصی طور پر موجود رہے۔اس موقع پر انہوں نے تمام 30 گمشدہ فون کو ان کے اصل مالکان کو واپس کردئیے۔