جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کمپلکس میں نہرو یوا کیندرا کے زیر اہتمام ہاشمی ویلفئیر یوتھ کلب کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں متعدد تحصیل افسران، سماجی کارکن اور صحافیوں کو اسناد سے نوازا گیا۔ جس کی سربراہی منڈی تحصیل دار شہزاد لطیف خان کررہے تھے۔
اس دوران بلاک میڈیکل آفیسر منڈی نصرت النساء، بھٹی بلاک ترقیاتی آفیسر منڈی مظہر علی جعفری، جموں کشمیر بینک برانچ منڈی کے منیجر محمد محسن، سماجی کارکن پیر زادہ بلال احمد مخدومی، فاریسٹ رائٹ ایکٹ کمیٹی فتح پور کے چیرمین ریٹائرڈ ماسٹر محمد حنیف کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو بھی کورونا وائرس کے اس دور میں ان کی بہترین کارکردگی اور عوام کے مسائل انتظامیہ تک پہنچانے پر توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔