شیوسینا (بالا صاحب ٹھاکرے) تنظیم کے ریاستی سربراہ ڈمپی کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ' ہم نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے، جس میں گزارش کی گئی ہے کہ لال چوک پر سو فٹ اونچا ترنگا لہرایا جائے۔'
ڈمپی کوہلی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش کی شیوسینا یونٹ کے کارکنان بھی یوم آزادی کے موقع پر لال چوک پر ترنگا لہرانے کے لیے جمع ہوں گے۔'