اردو

urdu

By

Published : Dec 28, 2021, 4:54 PM IST

ETV Bharat / city

Negligence of R&B Department in Kishtwar: محکمہ آر اینڈ بی کی لاپرواہی سے تعمیری کام سست روی کا شکار

سرپنچ ٹاگود لچھمن داس نے بتایا کہ اس سڑک کے بارے میں ہزاروں مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ District Development Commissioner Kishtwar اور محکمہ آر اینڈ بی R&B Department ایکسین چھاترو ڈویزن کے پاس گئے، لیکن ہماری ایک بھی بات نہ سنی گئی، جس کی وجہ سے اس سڑک کا کام ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا۔

محکمہ آر اینڈ بی کی لاپرواہی سے تعمیری کام سست روی کا شکار
محکمہ آر اینڈ بی کی لاپرواہی سے تعمیری کام سست روی کا شکار

کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال Kishtwar Assembly constituency Andarwal کے مغل میدان بلاک سے ایک لنک روڈ ٹاگود سے باز دیونہ لنک روڈ کارور کے نام سے منظور ہوئی تھی۔ محکمہ آر اینڈ بی کی سست روی Negligence of R&B Department سے سال میں کل دو کلو میٹر سڑک کی ہی تعمیر ہوئی ہے، جبکہ اس سڑک کا ٹائم پلان 30 اکتوبر 2022 تک ہے۔ لیکن ٹھیکیدار کی ساز باز اور محکمہ آر اینڈ بی کی لاپرواہی کی وجہ سے اس سڑک کو دو کلو میٹر پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے جو کہ عوام کے لیے بے حد خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

محکمہ آر اینڈ بی کی لاپرواہی سے تعمیری کام سست روی کا شکار

سرپنچ ٹاگود لچھمن داس نے بتایا کہ اس سڑک کے بارے میں ہزاروں مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ تا محکمہ آر اینڈ بی ایکسین چھاترو ڈویزن کے پاس گئے لیکن ہماری ایک بھی بات نہ سنی گئی، جس کی وجہ سے اس سڑک کا کام ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا۔

سرپنچ نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ لوگوں کو اس سڑک سے پہلے ایم جی نریگا میں سڑکیں بنائی گئیں تھیں پر وہ سڑکیں بھی خستہ ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو گھر آنے جانے کے لیے سڑکیں نہیں ہے۔

ٹاگود کی عوام تا سرپنچ نے لیفٹینٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک پر کام شروع کیا جائے اور موجودہ ٹھیکیدار اور ایکسین آر اینڈ بی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details