جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بدھ کی شب ہوئی جھڑپ Clashes Break Out Between Security Forces and Militants in Kulgam میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ جبکہ دیگر تین سکیوریٹی اہلکار شدید طورپر زحمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں شامل کولگام ڈسٹرکٹ پولیس کے کانسٹیبل روہت کمار Kulgam District Police Constable Rohit Kumar (بلٹ نمبر 944) نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔
روہت کمار کی لاش کو آج جموں کے جگتی ٹاؤن شپ لایا گیا۔ جہاں ان کی آخری رسومات جوگی گیٹ جموں میں ادا کی گئی، جس میں جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور کئی سیاسی و سماجی شخصیات شامل رہے۔