اردو

urdu

ETV Bharat / city

Drugs Recovered In Jammu: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط - جموں منشیات ضبط

جموں کشمیر پولیس(J&K Police) نے جموں کے علاقہ جھجر کوٹلی سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ہیروئن ضبط کرنے( Drugs Recovered In Jammu) کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں میں کروڑوں روپے مالیت کے منشیات ضبط
جموں میں کروڑوں روپے مالیت کے منشیات ضبط

By

Published : Nov 25, 2021, 9:28 PM IST

تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے سرینگر سے جموں آرہی ایک ٹرک کو جھجر کوٹلی کے مقام پر روکا۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کی دوران ٹرک سے کچھ پاکٹس بر آمد کئے گئے جن میں غالباً ہیروئن بھری(Drug Recovered) ہوئی ہے۔اس ضمن میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،تاہم ٹرک ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ(ADGP JAMMU) نے بتایا کہ چیکینگ کے دوران ٹرک سے کچھ پاکیٹس ضبط کئے ہیں ان میں کیا رکھا گیا ہے،اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور دوسری ایجنسیاں بھی کام پر لگی ہوئی ہیں۔

وہیں ڈی جی پی پولیس دلباغ سنگھ(DGP Dilbagh Singh) نے کہا کہ منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرنے جموں کشمیر پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ : منشیات کے خلاف پولیس کی کارورائی میں تیزی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے منشیات کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل سال بھر ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر میں کئی بڑے جگہوں سے منشہات کو پکڑا ہے اور اسی طرح جموں پولیس نے بھی بڑی کھیپ آج پکڑی جس پر پولیس ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details