جموں:جموں: جموں کے شاہدی چوک پر کانگریس پارٹی کی ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے بعد کانگریس کے سینیئر رہنما رمن بالا نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے ایسے وقت میں استعفیٰ دیا جب جموں و کشمیر کے لوگوں کو کانگریس کی ضرورت تھی کیونکہ ریاست کو مرکزی حکومت کے ذریعے تقسیم کردیا گیاہے۔ جموں و کشمیر نئے ووٹرز بڑھائیں جارہے ہیں۔ مہنگائی آسان چھو رہی ہے، اس وقت انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی ضرورت تھی۔ Congress on Ghulam Nabi Azad
جموں و کشمیر یوتھ کانگریس کے صدر ادے سنگھ چیب نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ غلام نبی آزاد نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا، جموں و کشمیر کی حالتخستہ ہے، لوگ پریشان ہیں، ریاست کو یوٹی بنادیا گیا، نوجوان سڑکوں پر ہیں، بی جے پی کو معلوم ہے کہ انہوں نے جموں کے لوگوں بری حالت کی ہے، اپنی ناکامی چھپانے کے لیے بی جے پی کے لوگ باہر کے 25 لاکھووٹروں کو لارہے ہیں۔ اس وقت ہمیں ایک ساتھ مل کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اس وقت غلام نبی آزاد کا استعفی ہمارے لیے دکھ کی بات ہے۔ Congress Reaction On Ghulam Nabi Azads Resignation