بی جے پی کے سابق ایم ایل سی اور سینئر لیڈر وکرم رندھاﺅ نے کل مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ اور ڈی ایم او جموں پر رشوت ستانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم او جموں مرکزی وزیر کے ساتھ مل کر کریسر مالکان سے جرمانہ کے نام پر پیسے وصول کرتا ہے۔اس بیان کے بعد جموں کشمیر میں بیشتر سیاسی جماعتوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بی جے پی رہنما وکرم رندھاﺅ کے الزامات کی جانچ کی جائے: کانگریس
کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے بی جے پی کے سابق ایم ایل سی وکرم رندھاؤ کے ذریعہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ پر عائد کیے گئے رشوت خوری کے الزام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا سے ردعمل جاننے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اعلی افسران اور بی جے کے سینئر لیڈر پر رشوت کے الزمات عائد کئے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کو مستعفی ہونا چاہئے اب سچائی عوام کے سامنے آچکی ہے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے جتنے بھی لوگوں کے نام لئے ان سب کی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ اس وقت جموں و کشمیر کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کھلے عام کس طرح بی جے پی رشوت خوری میں ملوث ہے۔
TAGGED:
bjp leader vikram randhawa