جموں میں ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر اور سابق وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے جس طرح سے 'دربار مو' کی منتقلی کو اس بار موخر کیا یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مبارکبادی کے مستحق ہیں کیونکہ جموں کشمیر کا سیول سیکریٹریٹ اب جموں میں بھی اور کشمیر میں بھی کھلا رہے گا اس سے دونوں خطوں میں ترقی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ڈوگرہ صدر سبھا کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ جموں کشمیر کے سیول سیکریٹریٹ دونوں خطوں میں رہنے سے 11 مہینے رونق رہے گی۔ انہوں نے گورنر سے اپیل کی ہے کہ جو خرچ دربار موں کی منتقلی پر آتا ہے، وہ خرچ اب جموں و کشمیر کا تاریخی مقام مبارک منڈی کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کیا جائے۔