جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر فوج نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ روڈ سیفٹی کی جانب سے بھارتی فوج کی بھدرواہ یونٹ نے ٹھاٹھری و گندوہ کے مختلف مقامات پر ایس او پیز کے ساتھ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری دی گئی اور ڈرائیورز کو ان قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
ڈوڈہ: سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد - قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنانے پر زور
ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے فوج کی جانب سے بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری دی گئی۔
سڑک حادثات
اس موقع پر فوج کے ایک آفیسر نے کہا کہ ضلع میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے عوام اور ڈرائیورز میں بیداری لانا لازمی ہے اور اسی مقصد کے تحت یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس دوران ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر خطرناک جگہوں کی نشاندہی کرکے کنویکس شیشے لگائے گئے۔
لوگوں نے فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثات کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سماج میں بیداری لانا وقت کی ضرورت ہے۔