اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ میں بھارت - پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

بھارت اور پاکستان اکثر ایک دوسرے کے خلاف لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے آرہے ہیں۔

CEASEFIRE VIOLATION IN MANKOT SECTOR OF POONCH
پونچھ میں بھارت - پاک افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

By

Published : Jun 9, 2020, 7:41 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ منکوٹ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ منکوٹ سیکٹر میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے قریب بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں سرحدی آبادی میں خوف دہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دریں اثنا جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بھارت اور پاکستان کے افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقوں میں تناؤ کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اور پاکستان اکثر ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے آ رہے ہیں۔

امسال جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details