اردو

urdu

ETV Bharat / city

پونچھ میں گولہ باری، نائب سرپنچ زخمی - کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی علاقہ پونچھ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران پاکستانی فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی، پونچھ میں نائب سرپنچ زخمی

By

Published : Jul 20, 2019, 12:46 PM IST

نمائندے کے مطابق سنیچر کی صبح پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی، پونچھ میں نائب سرپنچ زخمی

موٹر شیل کی زد میں آکر بلنوئی کشتی علاقے کے رہنے والے نائب سرپنچ ظفر اللہ خان زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور ضلع اسپتال پونچھ پہنچایا گیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق ’’پاکستانی افواج نے ہفتہ کی صبح منکوٹ اور کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details