جموں: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے پولیس سب انسپکٹر (ایس آئی) بھرتی میں ہوئی بدعنوانی کی تحقیقات کا باضابط آغاز کردیا ہے اور جمعے کے روز سی بی آئی کی ٹیموں نے جموں میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ CBI Raids In Jammu ذرائع نے بتایا کہ نصف درجن کے قریب مقامات پر سی بی آئی ٹیموں نے چھاپہ ماری کی جس دوران اکھنور اور کھور تحاصیل میں لوکل باڈی ممبران کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیموں نے اہم کاغذات اور بینک پاس بک کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔PSI Recruitment Scam قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی نے جموں کے علاوہ بنگلور سمیت 30 مقامات میں چھاپے مارے ہیں۔
بتادیں کہ ایس آئی امتحانات کے پیپر قبل از وقت افشاں ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے فائنانشل کمشنر کی سربراہی میں تین نفری کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امتحانات کے دوران دھاندلیاں ہوئیں جس کے بعد ایل جی منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے واضح کیا کہ جس کسی نے بھی غلط کیا ہوگا اُس کو سخت سزا دی جائے گی۔CBI raids in Jammu