اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہند پاک افواج نے ایک ساتھ عید منائی - Border

جموں و کشمیر کی سرحد پر بھارت اور پاکستانی افواج کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ہند پاک افواج نے ایک ساتھ عید منائی

By

Published : Jun 5, 2019, 7:53 PM IST

فوجی ذرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر جموں ، پونچھ، کٹھوعہ، کناچک میں لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف اور پاکستانی فوج کے جوانوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی اور ایک دوسرے کو محبتوں سے نوازا

ہند پاک افواج نے ایک ساتھ عید منائی

فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں افواج نے مبارک باد دی اور دنوں خطوں میں امن بحالی کی امید ظاہر کی۔
پنجاب کے واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستانی ونگ کمانڈر عثمان علی نے بی ایس ایف کے کمانڈنٹ مکھنڈ کمار جاہ کو مٹھائی پیش کی۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں بھی عید الفطر منائی گئی، تاہم آج سرحد پر ماحول خوشگوار دیکھنے کو ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details