جموں کے سرحدی علاقہ اکھنور میں آج بی ایس ایف نے ایک خصوصی تلاشی آپریشن کے دوران اکھنور بین الاقوامی سرحد Akhnoor International Border پر سب سیکٹر پرگوال کے قریب اسلحہ گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا ہے۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق الرٹ بی ایس ایف کے دستوں نے اے کے 47 رائفل-01، اے کے 47 آر ڈی ایس- 20 آر ڈی ایس، رائفل میگزین 40 آر ڈی ایس اور پستول میگزین- 04 برآمد کیے۔
BSF Recovers Arms Near IB in J&K’s Akhnoor: اکھنور میں بین الاقوامی سرحد پر اسلحہ وگولہ بارود ضبط - اخنور کی خبر
جموں کے سرحدی علاقہ اکھنور میں آج بی ایس ایف نے ایک خصوصی تلاشی آپریشن کے دوران سب سیکٹر پرگوال کے قریب اسلحہ گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا۔ اس تلاشی مہم میں اے کےرائفل سمیت کافی اسلحہ اور گولہ بارود ایک تھیلے میں پڑا ہوا پایا گیا۔ فورس کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرحد پر ملے ایک تھیلے میں یہ اسلحہ موجود تھا۔ BSF recovers arms and ammunition in akhnoor

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو پہلے ہی علاقے میں ہتھیار اسمگلنگ کرنے کی کوششوں کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات حاصل ہوئی تھیں جس کے بعد بی ایس ایف کے جوان متحرک ہوئے اور سرحد کے قریب گشت کو تیز کردیا گیا۔ جس دوران سرحد کے قریب ایک بیگ برآمد کیا گیا جس میں اسلحہ تھا جو کہ جموں کشمیر میں اسمگلنگ کیا جارہا تھا۔ اس موقعے پر بات کرتے ہوئے بی ایس ایف کے کارگزار انسپکٹر جنرل (جمون فرنٹیئر) اے کے سنگھ نے کہا کہ انکی فورس نے بھاری مقدار میں اسلحہ ضبط کرکے پاکستان میں مقیم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔ انہون نے کہا کہ بی ایس ایف ہر وقت تیار ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں مستعد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوانون کی مستعدی کی وجہ سے یہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔