اردو

urdu

ETV Bharat / city

Drone in Akhnoor Sector: اکھنور سیکٹر میں دیکھا گیا ڈرون، سکیورٹی فورسز مستعد - اکھنور سیکٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن

بی ایس ایف کو صبح تقریباً 4.15 بجے اکھنور سیکٹر علاقے میں ڈرون دکھا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے کئی راؤنڈ فائر کیے اور وہ ڈرون واپس لوٹ گیا۔ Drone in Akhnoor Sector

اکھنور سیکٹر میں دیکھا گیا ڈرون، سکیورٹی فورسز مستعد
اکھنور سیکٹر میں دیکھا گیا ڈرون، سکیورٹی فورسز مستعد

By

Published : Jul 23, 2022, 10:12 AM IST

جموں میں ایک بار پھر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ معلومات کے مطابق بی ایس ایف کو صبح تقریباً 4.15 بجے کانو چک اکھنور سیکٹر علاقے میں کچھ ہلکی جنبش کا شبہ ہوا۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ ڈرون تھا۔ جس کے بعد بی ایس ایف نے کئی راؤنڈ فائر کیے اور وہ ڈرون واپس لوٹ گیا۔ Firing on Pakistani drone in Akhnoor sector

یہ ڈرون 300 میٹر کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ چند ہفتے قبل جموں کے اکھنور علاقے میں بی ایس ایف کو 800 میٹر کی بلندی پر ڈرون اڑتے ہوئے پایا گیا تھا جس کے بعد فائرنگ کی گئی اور وہ ڈرون واپس چلا گیا۔ اس سے پہلے بھی کٹھوعہ ضلع میں بی ایس ایف نے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جس میں بم جیسی کوئی چیز ملی تھی۔

مقامی لوگوں نے ڈرون کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اسے مار گرایا گیا۔ کٹھوعہ ضلع میں ملے ڈرون کو بی ایس ایف نے مار گرایا لیکن اکھنور سیکٹر میں صرف دو راؤنڈ فائر کیے جس کے بعد ڈرون واپس لوٹ گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بار بار سرحد پار سے ڈرون آنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details