اردو

urdu

ETV Bharat / city

Brother killed Brother: زمینی تنازعات کے سبب بھائی نے بھائی کا ہی قتل کردیا - ایک بھائی نےدوسرے بھائی کا قتل کردیا

فتع پور پنچایت میں دوبھائیوں کےدرمیان زمینی تنازعہ Land Dispute Between Two Brothers چل رہا تھا، تبھی دیر شام یہ تناؤ اتنا بڑھ گیا کہ ایک بھائی نےدوسرے بھائی کا قتل کردیا، Brother killed Brother۔

Brother killed Brother
زمینی تنازعات کے سبب بھائی نے بھائی کا ہی قتل کردیا

By

Published : Feb 9, 2022, 9:24 PM IST

راجوری کے فتع پور علاقہ میں زمینی تنازع Land Dispute کے سبب سگھے بھائیوں کے مابین تصادم Conflict Between Brothers میں ایک بھائی نے ایک بھائی کا قتل کردیا۔ جبکہ اس تصادم میں دوسرا بھائی بھی شدید ذخمی ہوا ہے۔

زمینی تنازعات کے سبب بھائی نے بھائی کا ہی قتل کردیا

مقامی لوگوں کے مطابق فتع پور پنچایت میں دوبھائیوں کےدرمیان زمینی تنازعہ چل رہا تھا، تبھی دیر شام یہ تناؤ اتنا بڑھ گیا کہ ایک بھائی نےدوسرے بھائی کی جان لے لی۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ولد حاکم دین عمر 45 سال تصادم کے دوران بری طرح زخمی ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑبیٹھا۔ دونوں بھائیوں کے مابین ہوئے اس جھگڑے میں تقریبا 6 مزید افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج ومعالجہ میڈیکل کالج راجوری میں چل رہا ہے۔

پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لےلیا ہے، پورسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی جائیگی، پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے، مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details