اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: محرم الحرام کے پیش نظر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - شہادت حسین کی تعلیم کو عام کرنا ہی اصل اسلام ہے

محرم الحرام میں شیعہ طبقے کے لوگ امام حسینؓ کی شہادت کے پیس نظرعزاداری، ماتم، اور نوحہ خوانی کرتے ہیں جو مسلسل 9 دنوں تک جاری رہتا ہے، ان ایام میں اس طبقے سے وابستہ افراد خون کا عطیہ بھی کرتے ہیں۔

پلوامہ: محرم الحرام کے پیش نظر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
پلوامہ: محرم الحرام کے پیش نظر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Aug 16, 2021, 4:34 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگواہ علاقے کے نوجوانوں نے ضلع ہسپتال کے اشتراک سے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں آکر علاقے کے نوجوانوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔ کیمپ میں کافی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ انڈین سسٹم آف میڈیسن کی جانب سے علاقے میں ایک مفت طبی کیمپ کا بھی انعقاد عمل میں آیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں علاقے کے لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی ساتھ ہی مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں، اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پلوامہ: محرم الحرام کے پیش نظر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

خون عطیہ کرنے والے نوجوان اختر عباس نے کہا کہ 'محرم الحرام کے ایام جاری ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں کسی طرح امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کروں اور اس خون عطیہ کیمپ کا انعقاد اسی خراج عقیدت کی ایک کڑی ہے اور ہم جو خون کا عطیہ دے رہے ہیں یہ ضرورت مندوں کے کام آئے گا۔ خون عطیہ کرنے والے دوسرے نوجوان شیخ محمد مقبول نے کہا کہ خون عطیہ کرکے ہم شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں اور امام عالی مقام کا یہی درس بھی ہے کہ 'ایک انسان دوسرے انسان کے کام آئے'۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے

اس تعلق سے قمر رضوان نوری نے کہا کہ 'امام حسینؓ نے اپنے ساتھیوں سمیت کربلا میں اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور خون کے عطیہ کا مقصد ہے کہ ہم بھی کسی کی جان بچا سکیں جس کا درس امام حسینؓ نے واقعہ کربلا میں دیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details