روپ نگر علاقہ میں نابینا بچوں کےلیے قائم سرکاری سکول کے روبرو جموں میونسپل کارپوریشن اور جے ڈی اے جموں کی زیرنگرانی میں محکمہ پشوپالن کا دفتر تعمیر کیا جارہا ہے جس پر بلائنڈ اسکول میں زیرتعلیم نابینا طلبا نے اعتراض جتایا ہے۔
نابینا بچوں نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پر وعدہ خلاف کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نابینا طلبا سے بلائنڈ سکول کے سامنے کھیلنے کا میدان تعمیر کرنے کا تیقن دیا تھا۔ طلبا نے بتایا کہ سکول کے روبرو جسمانی طور پر معذور بچوں کےلیے میدان کے بجائے سرکاری دفتر تعمیر کیا جارہا ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔